ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں: نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔

پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہمارےفوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعال شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔

Check Also

کراچی: صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام،فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *