کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا۔