سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی پر بائیوپک کی تیاری، مرکزی کردار کون نبھائے گا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ ان پر بنائی جانے والی بائیوپک فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے ایک حالیہ اینٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے سنا ہے کہ راجکمار راؤ ان کی بائیوپک میں ان کا کردار کرنے والے ہیں لیکن فی الحال فلم ریلیز کی تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔‘سارو گنگولی بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیل چکے ہیں، بائیں ہاتھ کے اس بیٹر نے بین الاقوامی کیریئر کے تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے اور بھارت کو کئی میچز میں کامیاب کروایا۔سارو کا تعلق کلکتہ سے ہے جو کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہ چکے ہیں بعد میں انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

Check Also

تمام فنکار ایک جیسے نہیں ہوتے، قابل احترام زبان استعمال کریں: فضیلہ قاضی کا ڈکی بھائی کو جواب

معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جانب سے اداکاروں سے متعلق دیے گئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *