انڈیا نے پاکستان کے ساتھ واہگہ سرحد پرپرچم کشائی اور مارچ کی تقریب پھر سے بحال

انڈیا نے پاکستان کے ساتھ واہگہ سرحد پرپرچم کشائی اور مارچ کی تقریب پھر سے بحال کردی

‘انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کاکہنا ہے کہ تقریب کا عوام کے لیے آغاز بدھ سے ہوگا جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تقریب بند نہیں کی تھی۔

ادھر پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے۔

بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے ان ریمارکس کے حوالے سے کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *