رات کے پہر اگر کوئی سڑک پر نکلے تو منظر کسی ’’منی بنکاک‘‘ سے کم نہیں لگتامشی خان غیر اخلاقی سرگرمیوں پر بول اٹھیں

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے شہروں میں پھلتی بے حیائی پر ایک بار پھر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

مشی خان نے اس بار ان مناظر کا تذکرہ کیا ہے جو رات کے وقت شہروں کی سڑکوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کھلے عام ہونے والی بے حیائی، فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر سخت تشویش ظاہر کی۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ رات کے پہر اگر کوئی سڑک پر نکلے تو منظر کسی ’’منی بنکاک‘‘ سے کم نہیں لگتا۔ ان کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں برقع پوش خواتین سے لے کر ٹرانس جینڈرز تک سبھی سرعام جنسی خدمات پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مساج پارلرز کا ذکر کیا جہاں ماسک پہنی لڑکیاں گاہکوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں اور مرد حضرات بڑی دلیری سے وہاں جاتے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DOE2EqYCEPL/?utm_source=ig_web_copy_link

Check Also

شاہ رخ خان کی 61ویں سالگرہ پرسلمان خان کیساتھ سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے دوست اداکار شاہ رخ خان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *