چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کی جانب سے سیمی فائنل رسائی کے دعوے پر سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی شکوک ظاہر کر دیے۔بنگلا کپتان نجم الحسین شانتو نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل 4 میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین ان کی خواہش کو درست نہیں سمجھ رہے۔چند روز قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے چانس بنگلا دیش سے زیادہ روشن ہیں۔
