پی آئی اے کا لاہور سے لندنفضائی آپریشن بھی شروع کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

واضح رہےکہ چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔

پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

Check Also

اقوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اقوامِ متحدہ نے خلیجی ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *