برٹش پاکستانی خاتون بائیکر کا لندن تا لاہور تاریخی سفر شروع

برطانیہ: برٹش پاکستانی خاتون بائیکر گل افشاں طارق نے موٹر سائیکل پر لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز کر دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی بائیکر گل افشاں طارق مانچسٹر میں اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں، تاہم وہ لندن سے لاہور تک موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بائیکر بننے کے لیے پُرعزم ہیں۔

24 سالہ بائیکر نے رواں ماہ اپنے سفر کا آغاز کیا ہے، وہ لندن سے فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی، یونان، ترکیہ کے راستے سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گی تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر ایران کے متبدل راستے کا انتخاب کرتے ہوئے جارجیا جائیں گی اور وہاں سے لاہور تک کا سفر کریں گی۔

گل افشاں طارق نے کہا کہ یہ سفر خواتین کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور یہ پیغام دینے کے لیے ہے کہ جب خواتین پُرعزم ہوں تو وہ جو چاہیں کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مضبوط بائیکنگ کمیونٹی اور اپنے والد کے عالمی سفر سے ملنے والی تحریک نے مجھے یہ تاریخی اقدام کرنے کی ہمت دی ہے۔

گل افشاں طارق نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں بائیکنگ کمیونٹی مضبوط ہے اور بائیک خواتین کے لیے ایک مقبول ذریعۂ سفر ہے۔

Check Also

کراچی: تیز رفتار ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل دیا، ماں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی:کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہ گیر خواتین کو کچل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *