ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم ختم، پنجاب اور سندھ میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم 2025 کا اختتام ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔

پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اگلے ہفتے بالائی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم قدرے گرم رہے گا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *