غیر قانونی اسلحہ و فائرنگ کیس لیاقت محسود کی ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی، غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ کے کیس میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم لیاقت محسود کے خلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 3 اور 4 نومبر کی درمیانی شب نِشتر روڈ کے علاقے میں ایک ڈمپر کے حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے وہاں شدید احتجاج کیا تھا۔

اس دوران لیاقت محسود بھی اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جہاں انکی مشتعل مظاہرین سے تکرار ہوئی اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *