پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار

اسلام آباد : پاکستانی ساختہ رکشوں اور گاڑیوں کی فلپائنی مارکیٹ میں انٹری ہوگئی اور پاکستانی رکشے فلپائن کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کی سمت ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت فلپائن میں پاکستانی ساختہ رکشوں اور دیگر گاڑیوں کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستانی کمپنی سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے فلپائن میں اپنا پہلا بیرونِ ملک مینوفیکچرنگ اور اسمبلی پلانٹ قائم کیا، فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے صوبے لگونا کے شہر بیان میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔

فلپائن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ کمپنی فلپائنی مارکیٹ میں اپنی مسافر بردار، تجارتی اور جدید الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا رہی ہے۔
پلانٹ میں سالانہ تقریباً 12 ہزار تھری وہیلر گاڑیاں تیار اور اسمبل کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ابتدائی طور پر پیداوار میں 60 فیصد الیکٹرک جبکہ 40 فیصد روایتی انجن والے رکشے شامل ہوں گے۔

فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ الیکٹرک رکشے ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر 100 سے 210 کلومیٹر تک سفر کرسکیں گے، جبکہ مکمل چارج ہونے میں 6 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔

اس اہم کامیابی پر فلپائن میں تعُینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے کمپنی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کی صنعتی برآمدات کے فروغ کی جانب ایک نہایت اہم قدم ہے اور اس سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور ساکھ کو مزید مضبوطی ملے گی۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *