امریکا: خاتون ڈرائیور نے لاکھوں ڈالر مالیت کی نئی لمبورگینی کو کچل دیا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک غیر معمولی ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون ڈرائیور کی پک اپ ٹرک نے مہنگی لمبورگینی سپر کار کو ٹکر مار کر بری طرح تباہ کر دیا، تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ ڈرائیور رامون فیرر اپنی تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی وہ گاڑی ریورس کر رہے تھے، ایک پک اپ ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے سیدھا ان کی گاڑی پر چڑھ گئی اور اسے کچل دیا۔

رامون فیرر کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے غالباً انہیں دیکھا نہیں اور گاڑی سیدھی ان پر چڑھا دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چند لمحوں میں گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جس سے ان کی جان بچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرک کا ایک حصہ گاڑی کے ستون میں پھنس جانے کے باعث نقصان مزید بڑھنے سے بچ گیا، ورنہ حادثہ زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

متاثرہ ڈرائیور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی صرف پانچ ماہ قبل خریدی تھی۔ تباہ شدہ گاڑی کو مرمت کے لیے ورکشاپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

متنازع گانے کا کیس: سنجے دت کی معذرت، 50 بچیوں کے تعلیمی اخراجات کی یقین دہانی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے متنازع گانے کے بول سے متعلق کیس میں معذرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *