اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد:اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مظابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ مانسھرہ ، بٹگرام ، سوات ، مردان، صوابی ، پشاور ، باجوڑ، چترال کے مختلف علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

اِسی طرح زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جھٹکے 4بج کر12 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Check Also

گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *