ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:زمبابوے کی عمان کو 8وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کا 103 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے بھی اٹلی کو 73 رنز سے ہرا دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے عمان کا 103 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر کے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

عمان کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ سات رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔

ونایَک شُکلا 28، سفیان محمود 25 اور ندیم خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمان کا مزید کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم انیسویں اوور کی پانچویں گیند پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے رچرڈ نگاروا، بلیسنگ مزاربَنی اور بریڈ ایونز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

عمان کے 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے مستحکم انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ اوپنر تادیاوناشے مرومَنی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

صرف دو گیندوں بعد ڈیون مائرز بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد برینڈن ٹیلر اور اوپنر برائن بینٹ نے اسکور کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر برینڈن ٹیلر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

یوں زمبابوے نے چودھویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ برینڈن بینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔

Check Also

ملتان سلطانز 2ارب 45 کروڑ میں فروخت، نیا نام راولپنڈی ہوگا

ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *