اسلام آباد: ملک کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آگیا جبکہ کراچی کے شہری بدستور سب سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک برقرار ہے، جو ملک کے مختلف شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد میں یہی تھیلا 3 ہزار 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی میں شہریوں کو یہی تھیلا 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح لاڑکانہ اور پشاور میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 300 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔
THE PUBLIC POST