گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم

شہر قائد میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزمان نے اپنے کو آپ کو پاکستان میں اوڈی کے مجاز ڈیلر کے طور پر متعارف کرایا۔

شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کو اختیار نہیں تھا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کی خریداری کے لئے ملزمان کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کروائے۔

ملزمان کی جانب سے اوڈی گاڑی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہے۔

عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او میٹھا در کو وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کردی۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *