جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے حاصل کرنے میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی
ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری
چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں نثار خان، محمد اسفند، خذیف ملک، عمر حیات، ذیشان علی شامل
ملزمان میں وصی احمد، شہروز بابر، عاقب آفریدی، اسامہ امتیاز، عبدالباسط، فرقان احمد اور قراتلعین شامل
ملزمان نے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لئے جعلی دستاویزات جمع کروائی
ملزمان کو امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا
ملزمان کی خلاف کاروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں