سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بین الاقوامی اور مقامی سطح پر نرخ نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3236 ڈالرکی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1800 روپے مہنگا ہوگیا اور ملک میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1543روپے کے اضافے سے2لاکھ 92 ہزار 9روپے ہوگئی۔

Check Also

سپنا غزل اپنے کیریئر کے بہترین دور میں، بطور پروڈیوسرپہلا کامیڈی پلے 26ستمبر کو پیش کریں گی

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی معروف اداکارہ سپنا غزل ان دنوں اپنے کیریئر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *