ویمن ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

بھارت میں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کرشنا گری میں ایک کارپوریٹ کمپنی کی ایک خاتون ملازم کو کمپنی کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

معاملہ سامنے آنے پر خواتین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ خاتون اڈیشہ کی رہنے والی ہے جسے اُدھن پلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان خاتون نے ہاسٹل کی آٹھویں منزل پر ایک باتھ روم میں ایک خفیہ کیمرہ لگا دیکھا تو اپنے دوستوں کو اطلاع دی، تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ ہاسٹل کی رہائشی خاتون نے کیمرہ لگایا تھا۔

خواتین کی جانب سے احتجاج کے باعث پولیس ہاسٹل پہنچی اور مظاہرین سے بات کی اور انہیں کارروائی کا یقین دلایا۔ تاہم احتجاج رات بھر جاری رہا۔ مظاہرے کے دوران 50 سے زائد پولیس اہلکار ویمن ہاسٹل کے احاطے میں تعینات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹیم ملزمہ کے بوائے فرینڈ سنتوش سے پوچھ گچھ کے لیے بنگلورو بھی روانہ کردی گئی ہے۔

تحقیقات کے درمیان، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں جبکہ کمپنی نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Check Also

ظہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں

ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔ 34 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *