آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سست یا جزوی طور پر معطل رہے گا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان میں آج انٹرنیٹ صارفین کو سست روی یا جزوی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بین الاقوامی کیبل نیٹ ورک میں مرمت کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ کام ضروری تکنیکی مرمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ سروس کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی کیبل میں نصب اہم رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جس پر آج 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مرمتی عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے یا بعض علاقوں میں جزوی طور پر سروس معطل بھی رہ سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی کام انٹرنیٹ نیٹ ورک کی بہتری اور تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کام مکمل ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی اور صارفین کو دوبارہ بہتر رفتار فراہم کی جائے گی۔

Check Also

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور؛ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور:خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *