کراچی: رینجرز و پولیس سے مقابلہ،صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ ہلاک

کراچی میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ مارا گیا۔

ترجمان رینجز کے مطابق کارروائی میں 2 بھتہ خور بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

Check Also

گلشن اقبال کراچی میں مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں آتشزدگی

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک 13 سی اقصیٰ مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *