گوادر : کراچی سے جیونی جانے والی مسافر بس کو خوفناک حادثے کی نتیجے میں نو مسافر جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے جیونی جانے والی مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے، لاشوں اور زخمیوں کو بس کے ملبے سے نکال کر اورماڑہ اسپتال منتقل کیا، سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس کی پوری چھت اڑ گئی، بس میں سوار بیشتر مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جو مزدوری کیلئے جیونی جارہے تھے
اس سے قبل سرگودھا کے علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک میں سوار 23 افراد اسلام آباد سے فیصل آباد جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق نہر صفائی کے باعث بند تھی جس کے باعث نہر میں پانی موجود نہیں تھا۔
THE PUBLIC POST