میر رضا کیس، جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ہیڈ کو شوکاز نوٹس

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا جبکہ جے آئی ٹی کا کوئی افسر پیش نہیں ہوا۔ جے آئی ٹی افسران کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی جس پر عدالت نے جے آئی ٹی ہیڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 نومبر تک وضاحت کریں کہ حتمی چالان کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف دیا کہ مقدمے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ مقدمہ جے آیی ٹی کے سپرد ہوگیا ہے۔ حتمی چالان یا رپورٹ پیش کرنا جے آئی ٹی کی ذہہ داری ہے۔

پولیس کے مطابق فیروز آباد تھانے میں میر رضا کے اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Check Also

پاکستان کرکٹ ٹیم پر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سلو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *