میسی واش روم گیا اور پانی نہ ہوا تو؟لیاری میں فیفا ورلڈکپ کروانے پر طنزیہ ردعمل

فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہیں۔

پاکستان ٹیم اگرچہ اس ایونٹ کے لیے کبھی کوالیفائی نہ کرسکی تاہم کروڑوں مداحوں کی توجہ کا مرکز یہ عالمی ایونٹ پاکستان میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

پاکستان میں فٹبال کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہر قائد کے علاقے لیاری کو ’منی برازیل‘ کہا جاتا ہے۔

لیاری میں بڑی اسکرینز لگاکر بالخصوص برازیل اور ارجنٹینا کے میچز کو ضرور دیکھا جاتا ہے۔

بات یہیں تک نہیں رکی، پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے سندھ اسمبلی میں دعویٰ کیا کہ اگر کبھی فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کا موقع ملا تو ہمارے پاس لیاری میں اس کے لیے گراؤنڈ موجود ہے۔

نبیل گبول کے اس دعوے پر رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر اس اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا میچ ہو، میسی واش روم جائے اور وہاں پانی نہ ہوا تو اس کا جواب کون دے گا۔

سجاد سومرو نے کہا کہ کیا آپ رونالڈو اور نیمار کو بھی وہی پانی پلائیں گے جو لیاری کی عوام کو پلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ ٹیموں کو اسی روڈ پر سے گزار کر لے جائیں گے جہاں سے ہم لیاری جاتے ہیں۔

Check Also

کاروباری خواتین کیلئےپاکستان کی پہلی ڈیجیٹل قرضہ اسکیم متعارف

کراچی: کاروباری خواتین کیلئے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل قرضہ اسکیم متعارف کرادی گئی۔ سکیورٹیز اینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *