مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور: شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد اپنی فلور فیکٹری سے جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب لاہور میں واقع گھر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے کار سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جاری ہے۔

Check Also

ٹنڈوآدم: والد کے ساتھ نماز جمعہ کیلئے آنے والی 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ٹنڈوآدم میں والد کے ساتھ نماز جمعہ کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *