اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *