200 تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا

مغربی افریقا کے ملک گیمبیا کے ساحل پر 200 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کشتی بدھ کو رات گئے شمالی کنارے کے علاقے میں جینک گاؤں کے قریب الٹ گئی تھی، کشتی میں 200 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے تھے۔

میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی کے ڈوبنن کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 96 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے سے درجنوں فراد لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے جب کہ 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

Check Also

ٹرمپ نے ایران کو ’ڈیڈ لائن‘ دیدی؛امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خفیہ طور پر ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *