اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو آپ جلد مختصر ویڈیوز کی تیاری کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کے ویڈیو جنریٹر ٹول سورا کو براہ راست چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے سورا کی اپنی ایپ کو چند ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا۔
ویسے تو ٹک ٹاک جیسی یہ ایپ متعدد صارفین کو دستیاب ہے مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹول کے ذریعے اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔
سورا کی شمولیت سے چیٹ جی پی ٹی میں لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا جس کی بالادستی کو گوگل جیمنائی سے خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
چیٹ جی پی میں حالیہ مہینوں میں کافی نئی چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہیلتھ ہب، اشتہارات، ریاضی اور سائنس کے سوالات کے ویژول جوابات اور دیگر متعدد تبدیلیاں چیٹ جی پی ٹی میں کی گئی ہیں۔
مگر سورا کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنانا بہت بڑی اپ ڈیٹ ہے۔
THE PUBLIC POST