بھارت کا 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے دوسری بار رابطہ، ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا

بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے پاکستان کو آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے، بھارت کی جانب سے معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل قرار دینا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Check Also

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *