ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور موسلادھار بارش کا امکان
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان تاہم تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان تاہم بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، بولان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ بارش کا امکان ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق بارشی پانی کی نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں رہے گا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *