پنجاب میں ایئر ایمبولینس،سندھ میں سائیکل ایمبولینس چلا دی گئی: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ سنایا اور مریم نواز کی پرفارمنس کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بلاول صاحب اپنی تقریر میں کسی کو فالو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ رائیونڈ کا نام لے کر اسے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں، اپنی 18 سال کی کارکردگی دکھا دیں، کراچی جیسے بڑے شہر کو کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم کا پنجاب اور بلاول کا سندھ دیکھ لیں، جو اپنے گھر کی سڑکیں نہ بنا سکے وہ کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے؟ پنجاب میں ایئر ایمبولینس ہے جبکہ سندھ میں سائیکل ایمبولینس چلا دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ تمام بچوں کا حق ہے کہ ان کو لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ ملے، جبکہ سندھ کے بچے تعلیم کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

Check Also

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کےلیےدوڑ کے دوران نوجوان جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *