برطانیہ کا آبنائے ہرمز کیلئے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار

برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے لیے بحری جنگی جہاز بھیجنے سے امریکا کو انکار کر دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ٹرمپ کو نہ کر دی۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکی صدر کی مدد کی اپیل مسترد کر دی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کو بتایا کہ برطانیہ تیار نہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش رہی، جبکہ جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش رہا۔

جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔

Check Also

ایرانی وزیر خارجہ کا اردو زبان میں پاکستانی حکومت اور عوام کیلئے شکریہ کا خصوصی پیغام

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردو زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *