علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پر تشدد

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا جس پر میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی جا رہی ہے۔

تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے نفری بھی طلب کر لی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ کے قریب موجود ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *