پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا آسٹریلیا کےخلافٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں آج ٹریویس ہیڈ آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ جوش انگلس، مچل مارش اور مارکس اسٹوائینس میچ میں دستیاب نہیں ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بئیرڈمین، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، سیریز کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *