سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کے  پی  اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ اہل ۔محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں، ہماری زبان تذلیل کی نہیں تدریس کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈنڈا بردار نہیں ہم علم، امن اور ترقی کے علمبردار ہیں، بچے اپنے والدین سے دعائیں لیں، غصہ آبھی جائے تو جواب نہ دیں، میرے بیٹے اور بیٹیوں بڑوں کا لحاظ کرو، بدتمیزی نہ کرو اور لائن کراس مت کرو، کبھی نہیں چاہوں کہ آپ کسی کو گالی دو،ماں اپنے بچوں کو ترغیب نہیں دے سکتی

Check Also

کراچی: ماڑی پور میں ٹریلر نے نوعمر لڑکے کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ماڑی پور چاول گودام کے قریب ٹریلر نے نوعمر لڑکے کو کچل دیا جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *