مکہ میں شادی کے بعد رقص کی تقریب کیوں سجائی؟ کبریٰ خان نے حدیث کے ذریعے جواب دیدیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا۔
سوشل میڈیا کا مزاج بن چکا ہے ہر اچھی یا بری چیز میں تمیز کیے بغیر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب بات کسی مشہور اداکارہ کی ہو تو اس میں مزید تیزی آجاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہوا جن کا حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح ہوا جس میں دونوں نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں روایتی رسوم و رواج اور گانے اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جس پر متعدد صارفین نے کہا کہ مسجد الحرام میں نکاح کے بعد ایسی فضول تقریبات کرنا زیب نہیں دیتا۔
کبریٰ خان جو اپنی شادی کی ہر تقریب کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کرتی ہیں نے انسٹاگرام پر کسی کا نام لیے بغیر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔جس میں ایک حدیث سے اپنی بات شروع کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اعمالوں کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ نیت دیکھی جاتی ہے، جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں اللّٰہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔کبریٰ خان کے اس برمحل جواب نے ناقدین کو خاموش کروا دیا۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *