اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں مرکزی اہم شخصیات گورنر ہاؤس پشاور آئیں گی جہاں وہ گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے علاوہ مشاورتی کونسل کے ارکان کے ساتھ بھی نشست کریں گی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کی صورت حال کے حوالے سے نظام کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ایریا ڈویلپمنٹ کے نظام کے بارے میں بھی ہدایات دیں گے۔
THE PUBLIC POST