کراچی میں معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی چوری

معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی بہادر آباد سے چوری ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Check Also

بہن نے مدھوبالاکی دلیپ کمار سےادھوری محبت کے اصل راز سے پردہ اٹھا دیا

برصغیر کے سنیما کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن نے دلیپ کمار اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *