26 نومبر احتجاج: اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ، فیصل گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کیسز پر سماعت ہوئی۔ انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور چاروں ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈا پور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔ عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں 11 فروری تک منظور کی ہیں۔

عدم حاضری پر چند روز قبل چاروں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *