کراچی؛ گھر کے باہر کھیلتی 6 سالہ بچی کی لاش برآمد

کراچی: سچل غازی گوٹھ کے علاقے میں گھر کے باہر سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت امینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ والدین نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی، اسی دوران کھیل کود میں بچی کا دوپٹہ دروازے میں پھنسنے سے گلے میں پھندا لگا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ بچی کا دوپٹہ دروازے میں کیسے پھنسا اور اس کی موت حادثہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

Check Also

پاکستان کی ڈومیسٹک فضائی مارکیٹ میں فلائی جناح پہلے نمبر پر آگئی

لاہور: پاکستان میں اندرون ملک مسافروں کی آمدورفت کے شعبے میں فلائی جناح نے سب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *