2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار

لاہور: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2025 میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے کم رکھی گئی، 143 ممالک اور خطوں میں سے 130 نے ہدایات پر عمل نہیں کیا، پاکستان میں خطرناک چھوٹے ذرات کی مقدار تقریباً 13 گنا زیادہ تھی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا، آلودہ ممالک کی فہرست میں بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے آلودہ 25 شہروں میں زیادہ تر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے، جبکہ گزشتہ رپورٹ میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت کا لونی تھا۔

Check Also

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کوکمائی کا ذریعہ بنا لیا: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی: امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *