رمضان المبارک ،کراچی میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی

کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *