فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اسٹنٹ مین حادثے کا شکار ہوکر ہلاک، ویڈیو وائرل

فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اسٹنٹ مین ایس ایم راجو حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسٹنٹ مین ماسٹر موہن راج عرف ایس ایم راجو ایک خطرناک اسٹنٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ آنے والی فلم ویتوان کی شوٹنگ کروا رہے تھے۔

اس فلم کی عکسبندی تامل ناڈو میں جاری تھی جہاں فلم کا کریو اور ہدایتکار سمیت پوری ٹیم موجود تھی۔ ایک تیز رفتار کار اسٹنٹ کے دوران موہن راج کی گاڑی بےقابو ہوکر ہوا میں اُڑتی ہوئی دور جاکر گری جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، سوشل میڈیا پر اس اسٹنٹ کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایم راجو تامل فلم انڈسٹری میں ایک تجربہ کار مقبول اسٹنٹ مین کے طور پر جانے جاتے تھے جو کئی فلموں میں خطرناک اسٹنٹس کیلئے مشہور تھے۔

https://x.com/FridayCinemaOrg/status/1944604075946828190?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1944604075946828190%7Ctwgr%5E3e0b9f305ac8a2ae5e3b1692693ae0ac2e3d65ba%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2769760%2Ffamous-stuntman-dies-in-accident-during-film-shooting-video-goes-viral-2769760

Check Also

پاکستانی اداکار سید جبران نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی ، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *