ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی

دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا ہر 33 سال بعد ہوتا ہے، اور اس کی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔
دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق، قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔
آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک آیا تھا، اور 2030 کے بعد یہ دوبارہ 2063 سے پہلے ممکن نہیں ہوگا۔

Check Also

افغانستان 2027 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرگیا

افغانستان نے 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *