کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *