انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 پلیئرز آکشن میں پاکستان کے نسیم شاہ اور حسن نواز کو سائن کر لیا گیا۔

آئی ایل ٹی 20 پلیئرز آکشن میں نسیم شاہ و حسن نواز بھی منتخب

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 پلیئرز آکشن میں پاکستان کے نسیم شاہ اور حسن نواز کو سائن کر لیا گیا۔

دبئی میں ہونے والے آئی ایل ٹی 20 پلیئرز آکشن میں نسیم شاہ اور حسن نواز کو ایونٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کے بعد مزید 2 پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کر لیں۔

ڈیزرٹ وائپرز نے نسیم شاہ کو 80 ہزار جبکہ حسن نواز کو 40 ہزار ڈالرز کے عوض سائن کیا ہے۔

اس سے قبل آئی ایل ٹی 20 کے لیے ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات 80 ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیں۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت اجازت نامے (این او سی) کے اجراء سے مشروط کی گئی ہے۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *