نیپا چورنگی واقعہ: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست مقامی عدالت میں دائر

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کی مقامی عدالت میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نیپا چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے تناظر میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پٹیشن شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کی رات نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے تین سالہ ابراہیم جاں بحق ہوا، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال، متعلقہ ایکسن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے پٹیشن موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Check Also

آئی سرجن کے رقم کی لین دین سے متعلق سنگین الزامات؛ ایس پی شہربانو نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور کے ایک ڈاکٹر علی زین العابدین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس آفیسر شہر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *