سیکریٹری سمندر پار پاکستانی نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ حکومت نے 10 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا، سیکریٹری سمندر پار پاکستانی نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے 10 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پوسٹس سعودی عرب، جرمنی، فرانس، چین، آسٹریلیا، ناروے، کینیڈا اور برطانیہ میں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوسٹس کا مقصد پاکستانی ورک فورس کی فلاح اور روزگارکے مواقع میں اضافہ میں کردار ادا کریں گے، سعودی عرب میں 2030 ویژن کے تحت 1 ٹریلین ڈالر سے زائد کے میگا پراجیکٹس ہیں۔
ان منصوبوں میں میگا پراجیکٹس نیوم سٹی، جدہ سینٹرل، ریڈ سی گلوبل، کنگ سلمان انرجی پارک پراجیکٹس، جدہ ٹاور، ریاض ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 میگا منصوبے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریڈ سی حب کی توسیع منصوبے میں بھی نوکریاں موجود ہیں، صرف ہنرمند افراد ہی سعودی عرب نوکری پر جانے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوا چار لاکھ ہنرمند افراد پیدا کرتے ہیں، اس سال سوا سات لاکھ افراد بیرون ملک گئے، یونیورسٹی گریجویٹ کی تعداد زیادہ مگر ڈیمانڈ کم ہے، بیرون ملک میں سلکز لیبر کی ضرورت زیادہ ہے۔
کمیونٹی ویلفیر اتاشی سعودی عرب ریاض نے بتایا کہ 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں، غیر قانونی پانچ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا، جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے845 افراد کو وطن واپس بھیجا۔
THE PUBLIC POST