جنت مرزا کا شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دوٹوک جواب

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی سے متعلق سوال کرنے والے مداح کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا ہے۔

اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کریں گی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خود بھی نہیں پتہ، آج کل شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرنا، اتنا ظلم۔

جنت مرزا نے لکھا ہے کہ اچھی خاصی زندگی شادی کے بعد خراب ہو جاتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شادی کے بارے میں جلد بازی کرنے سے بہتر ہے آرام سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *