کراچی؛ ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی: ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزم کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں ڈیڑھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وکیلِ مدعی کے مطابق عدالت نے ملزم منان کو بالغ افراد کی جیل بھیجنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ایڈووکیٹ شاکر تنولی نے بتایا کہ ملزم اور مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹس آنا باقی ہیں۔

پولیس کے مطابق 4 اگست کو ملزم اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے کر گیا تھا۔ جب بچی کو واپس لایا گیا تو وہ بے ہوش تھی اور اس کے کپڑے خون آلود تھے۔ اہل خانہ بچی کو جناح اسپتال لے کر گئے جہاں وہ فوت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *